’شیشہ‘ کا جعلی تمباکوبنانے والا گروہ گرفتار، اڈا سیل
جمعہ 14 اکتوبر 2022 14:25
جعل سازگروہ میں 2 سعودی اورایک مصری شامل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیم نے ریاض میں ’شیشے‘ کا جعلی تمباکومکسچر بڑی تعداد میں تیار اورفروخت کرنے کے الزام میں تین رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا۔
سبق نیوز کے مطابق عدالتی فیصلے کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں دوسعودی اورایک مصری باشندہ شامل ہے۔ ملزمان نے حقے ’شیشہ ‘ کا جعلی تمباکومکسچر تیار کرنے کے لیے باقاعدہ اڈا قائم کیا تھا جہاں سے سیکڑوں کلوگرام جعلی مکسچربھی برآمد کرلیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ثابت ہونے پرمرکزی ملزم کو 9 ماہ قید جبکہ دوسرے اورتیسرے ملزم کو چار ، 4 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ مصری باشندے کو قید مکمل کرنے کے بعد ملک بدرکرتے ہوئے تاحیات بلیک لسٹ کردیاجائے گا۔
مقدمے کے حوالے سے وزارت تجارت کا مزید کہنا تھا کہ وزارت کے متعلقہ شعبے کو اطلاع ملی تھی کہ ریاض کے مغربی علاقے میں ’شیشہ ‘ کا جعلی تمباکومکسچربڑی مقدار میں تیار کرکے مختلف مقامات پرفروخت کیاجاتا ہے۔
اطلاع ملنے پروزارت نے مختلف اداروں کے اہلکاروں پرمشتمل مشترکہ تفتیشی ٹیم تشکیل دی تاکہ ملزمان کو گرفتار کیاجاسکے۔ تفیشی ٹیم نے جعلی تمباکو مکسچر فروخت کرنے والی گاڑی کا تعاقب کرکے غیرملکی ملزم کوگرفتار کرلیا۔
تفتیشی ٹیم نے جعل سازی کے اڈے کا بھی سراغ لگا کروہاں سے 1500 کلو گرام جعلی تمباکو مکسچر برآمد کرلیا جبکہ اڈے سے معروف برانڈ کے اسٹیکرز جواور جعلی مخصوص پیکنگ بھی بڑی تعداد میں برآمد کرلی۔