Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کے نام سے نجی کوائف طلب کرنے والوں سے خبردار

دھوکے باز آن لائن رابطے کرکے خود کو وزارت تجارت کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے صارفین کو وزارت تجارت کے نام سے نجی کوائف طلب کرنے والوں سے خبردار کیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ’دھوکے باز آن لائن رابطے کرکے خود کو وزارت تجارت کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں انہیں کوئی جواب نہ دیا جائے‘۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’رابطے کے دوران وزارت تجارت کا منسوخ شدہ نمبر کےعلاوہ دیگر نمبر سکرین پرآتے ہیں۔ صارفین سے نجی کوائف طلب کیے جاتے ہیں‘۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ’ وزارت کسی شخص سے اکاؤنٹ نمبر یا بینک کارڈ کے نمبر یا شناختی نمبر ٹیلیفون کے ذریعے دریافت نہیں کرتی۔ شہری اور مقیم غیرملکی اس سے ہوشیار رہیں اور رابطہ کرنے والے کو نجی کوائف سے آگاہ نہ کریں‘۔

شیئر: