Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ووٹ کیئف کی خودمختاری کی ’واضح حمایت‘ ہے، یوکرینی سفیر

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی روس کے زیر قبضہ چار خطوں کے ماسکو کے ساتھ الحاق کو تسلیم نہ کرنے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر اناتولی پیٹرینکو نے کہا ہے کہ ’مجھے یہ تسلیم کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تازہ ترین قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس میں واضح طور پر یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی گئی ہے۔‘
یوکرینی سفیر نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دوسرا، یہ پوزیشن بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور ضروری دفعات کے ساتھ سعودی عرب کی وابستگی، اور سیاسی قیادت کی دانشمندی اور سعودی عوام کی سچی دوستی اور یوکرین کے لیے ان کے جذبے کا مضبوط ثبوت ہے۔‘
سعودی عرب نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی روس کے زیر قبضہ چار خطوں کے ماسکو کے ساتھ الحاق کو تسلیم نہ کرنے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
رواں برس جنگ کے آغاز کے بعد سے، سعودی عرب نے متعدد بار تنازع کے انسانوں پر ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں ستمبر میں 300 قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی، اور وہ تمام فریقوں کے درمیان ثالثی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
عرب نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ذاتی طور پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ثالثی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں ’شاندار نتائج‘ برآمد ہوئے۔
یوکرینی سفیر اناتولی پیٹرینکو اس اقدام کو ایک طاقتور مثال سمجھتے ہیں۔ ’اور میں یہ بھی مانتا ہوں کہ یہ بہت سے خلیجی ممالک اور دنیا کے بہت سے ممالک کے لیے ایک بہت ہی طاقتور مثال ہے۔‘
رواں برس اگست میں شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز نے پولینڈ میں یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے صحت اور پناہ گاہوں کے فوری منصوبوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔‘

شیئر: