Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سیمنٹ سیکٹر کی مارکیٹ ویلیو پچاس ارب ریال 

سیمنٹ سیکڑ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کا اہم شعبہ ہے( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں سیمنٹ کمپنیوں کی قومی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر بدر جوھر نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب میں سیمنٹ سیکٹر کی مارکیٹ ویلیو پچاس ارب ریال کے لگ بھگ ہے‘۔  
الاقتصادیہ کے مطابق ڈاکٹر بدرجوھر نے کہا کہ’ سیمنٹ سیکٹر ملک کی اقتصادی ترقی کا اہم ستون ہے۔ یہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کا اہم شعبہ ہے۔ ان دنوں کئی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ آمدنی میں کمی اور پیداوار میں اضافے کے مسائل درپیش ہیں۔ طلب اور رسد کے درمیان بڑی خلیج ہے‘۔ 
سعودی عرب کے نائب وزیر صنعت و معدنیات انجینیئر خالد المدیفر سے سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل میں سیمنٹ کمپنیوں کی قومی کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی جس میں سیمنٹ سیکٹر کو درپیش مسائل اور قومی معیشت میں اس کا حصہ بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
انجینیئر خالد المدیفر نے اس موقع پر کہا کہ ’وزارت سیمنٹ سیکٹر کو ٹھوس بنیادوں پر فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ چاہتے ہیں کہ سیمنٹ سیکٹر کے منافع میں اضافہ ہو اور سماجی و ماحولیاتی اور اقتصادی شعبوں میں اس کا حصہ مزید بڑھے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ سیمنٹ سیکڑ مملکت کا اہم اقتصادی شعبہ ہے اور اس پر بڑےبڑے منصوبوں کا انحصار ہے‘۔

شیئر: