Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی طریقے سے اسکریپ جمع کرنے والے غیرملکی گرفتار

کارکنوں کےرہائشی کمپاونڈ میں سکریپ جمع کیاجاتا تھا(فوٹو، سبق نیوز)
القوز کی بلدیہ نے بنگلہ دیشی کارکنوں کے رہائشی کمپاونڈ سے بڑی مقدار میں غیرقانونی اسکریپ ضبط کرلیا۔
سبق نیوز کے مطابق اسکریپ رہائشی کمپاونڈ میں جمع کرکے اسے غیرقانونی طریقے سے فروخت کیا کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف پرچہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا۔
القوز علاقے کی بلدیہ کے نگران انجینئرمحمد عبدہ کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں کارکنوں کے رہائشی کمپاونڈ میں غیرقانونی طریقے سے اسکریپ جمع کرکے اسے فروخت کیاجاتا ہے۔
نگران بلدیہ نے مزید بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے موقع کا معائنہ کیا جہاں سے 3 ٹن سے زائد اسکریب ضبط کیا گیا۔ اسکریپ غیرقانونی طورپرجمع کرکے فروخت کیاجاتا تھا۔
جس مقام پرکارکنوں نے اسکریپ جمع کرنے کا کام شروع کیا تھا وہ رہائشی علاقہ ہے جہاں اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں۔

شیئر: