Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں متاثرہ محلوں کے سعودی باشندوں کو کرایے کی مد میں 481 ملین ریال کی ادائیگی

متاثرہ محلوں کے 269 سعودیوں کو روزگار بھی فراہم کیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ کےغیر منظم محلوں کی ترقیاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ’ ایک سال کے دوران گرائے گئے محلوں کے سعودی باشندوں کو کرایے کی مد میں 481 ملین ریال دیے گئے ہیں‘۔ 
اکتوبر2021 میں ترقیاتی منصوبے کے آغاز سے اتوار 23 اکتوبر 2022 تک یہ رقم ادا کی گئی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق کمیٹی نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’سعودی حکومت متاثرہ محلوں کے سعودی باشندوں کو تمام ضروری خدمات مفت فراہم کررہی ہے۔ اس میں رہائش کی فراہمی کی سہولت سرفہرست ہے۔ اس سے21 ہزار 768 خاندانوں کو فائدہ ہوا ہے‘۔
کمیٹی نے توجہ دلائی کہ متاثرہ محلوں سے تعلق رکھنے والے 269 سعودیوں کو روزگار بھی فراہم کیا گیا۔
علاوہ ازیں 348 کو مکانات دیے گئےہیں۔ مجموعی طور پرمتاثرہ محلوں کے باشندوں کو 97 ہزار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں فوڈ باسکٹس، ادویہ، بچوں کا دودھ اور کارگو سروس قابل ذکر ہیں۔ 

شیئر: