’جازان ریجن میں 8 محلوں کو مسمار کرنے کی افواہ بے بنیاد‘
جازان ریجن بلدیہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی باتوں کی تردید کی ہے( فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں جازان ریجن کی بلدیہ کے ترجمان ڈاکٹر ابراہیم الخیاط کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر8 محلوں کو مسمار کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پرکچھ عرصے سے جازان ریجن کے 8 محلوں کو منہدم کیے جانے کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔
میونسپلٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جن آٹھ محلوں کے بارے میں افواہ پھیلائی جارہی تھی وہ بے بنیاد ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ افواہوں پرتوجہ نہ دیں اور مصدقہ ذرائع سے ہی خبریں حاصل کریں۔
واضح رہے جدہ اورمکہ مکرمہ میں ترقیاتی امور کے تحت متعدد قدیم وغیرمنظم محلوں کومسمار کرنے کا عمل جاری ہے جہاں نئے انداز سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پروجیکٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پرجازان کے بارے میں بھی افواہیں پھیل گئیں جن کی تردید میونسپلٹی کے ترجمان کی جانب سے کی گئی۔