Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی لبنان اور بنگلہ دیش میں امدادی سرگرمیاں جاری

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں میں فوڈ باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی لبنان اور بنگلہ دیش میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنان کے شہروں بیروت اور عکر میں ایک ہزار 24 فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے پانچ ہزار 120  افراد مستفید ہوئے۔
یہ امداد فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹی کے لیے فوڈ سکیورٹی کے لیے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے پروجیکٹ میں آتی ہے۔
 شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں میں بھی فوڈ باسکٹ تقسیم کیں۔
 شاہ سلمان مرکز نے ڈسٹرکٹ رامو میں 975   فوڈ باکسٹ ٹوکریاں فراہم کیں جس سے  چار ہزار 469 افراد مستفید ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے انسانی بنیادوں پر دیا جانے والا یہ عطیہ مملکت کے امدادی مشن کا حصہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اپنے قیام کے بعد سے خوراک،صحت اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے  1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.7  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: