ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات
’سعودی فٹبال ٹیم قطر میں منعقد ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے جار ہی ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے افراد نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فٹبال ٹیم قطر میں منعقد ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے جار ہی ہے۔
ملاقات میں وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل اور سعودی فٹبال لیگ کے سربراہ یاسر بن حسن المسحل بھی موجود تھے۔
ولی عہد نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں کھیلنے کی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے حوصلے بلند کئے ہیں۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ابتدائی تین میچ میں نفسیاتی دباؤ کے بغیر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’قومی ٹیم سعودی عرب کی نمائندگی کرنے جارہی ہے ، وہاں کوئی پوزیشن لینا یا نہ لینا یہ نصیب کی بات ہے‘۔