پاکستانی سیلاب زدگان میں مزید 550 امدادی پیکٹس تقسیم
ہفتہ 29 اکتوبر 2022 18:46
تقسیم کیے جانے والے امدادی پیکٹس سے 3 ہزار 850 افراد مستفیض ہوں گے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کاسلسلہ جاری ہے۔ سندھ کے علاقے جامشورو میں مزید 550 امدادی پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تقسیم کیے جانے والے امدادی پیکٹس سے 3 ہزار 850 افراد مستفیض ہوں گے۔
واضح رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں آنے وا لے سیلاب سے متاثر ہونے والے برادرعوام کی امداد کےلیے فضائی پل قائم کیا ہے۔
سیلاب زدگان کی مدد کے لیے قومی عطیات مہم ’ساھم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے چلائی جارہی ہے۔
پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے 51 علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک ان سے تقریبا آٹھ لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔