Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کی روایتی ڈش ’صیادیہ‘ کیسے تیار ہوتی ہے؟

تبوک دیگر علاقوں کی طرح اپنے منفرد کھانوں کے لیے نمایاں حیثیت رکھتا ہے (فوٹو: اجل)
صیادیہ کا شمار سعودی عرب کے ساحلی علاقوں کی مشہور اور پسندیدہ پکوانوں میں ہوتا ہے۔
عاجل نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق تبوک دیگر علاقوں کی طرح اپنے منفرد کھانوں کے لیے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
تبوک کے لوگ ’صیادیہ‘ نامی ڈش کو مچھلی کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔اس کی تیاری کے دوران اس میں کچھ مصالحوں کا اضافہ کیا جاتا ہے اور پھر اسے سفید یا بھورے چاولوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
اس ڈش کی تیاری کے بارے میں شیف امانی غلام الشریف نے بتایا کہ ’اس کے لیے پہلے بڑی مقدار میں پیاز کو بھونا جاتا ہے۔ جب پیاز کا رنگ بھورا ہو جائے تو اس میں پہلے سے تیار شدہ مچھلی کے ٹکڑے ڈالے جاتے ہیں اور اپنی مرضی کے مصالحے بھی اس میں شامل کیا جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد اس میں چاول ڈال کر پکائے جاتے ہیں۔‘
امانی الشریف کے مطابق اس کے پکانے کا ہر شیف کا طریقہ الگ بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے صیادیہ تیار کرنے کے عمل  کی تفصیل بیان کرتے ہوئے مزید کہا ’مچھلی اور جھینگوں کو خاص مصالحوں کے ساتھ مکس کیا جاتا ہے اور اس میں لہسن اور لیموں کے رس کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد مچھلی کو آٹا لگا کر تیل میں فرائی کیا جاتا ہے۔ تیار ہونے کے بعد صیادیہ کو مختلف سبزیوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہےجن میں مسالے دار سلاد، بینگن کی سبزی اور پھل وغیرہ شامل ہیں۔‘
امانی غلام الشریف نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد سے تبوک کے علاقے کے مشہور پکوان تیار کرنا سیکھے۔
ان کے بقول کے والد نے انہیں مقامی روایتی کھانے تیار کرنے میں مہارت کے حصول کی ترغیب دی جس کے بعد وہ کئی روایتی ساحلی پکوان تیار کرنے کے قابل ہوئیں۔

شیئر: