کنگ فہد پل اور دیگر سرحدی پوسٹوں پر سفری کارروائی بحال
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ جزوی تکنیکی خرابی پر قابو پالیا گیا( فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ سرحدی چیک پوسٹوں پر جزوی تکنیکی خرابی پر قابو پالیا گیا اور سفری کارروائی معمول کے مطابق انجام دی جانے لگی ہے‘۔
الاخباریہ اورعاجل کےمطابق سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل پر مسافر کئی گھنٹے تک مشکلات سے دوچار رہے۔
سلوی، الرقعی اور حالہ عمار بری سرحدی چیک پوسٹوں پر بھی سفری عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔ کئی گھنٹے تک مسافروں سفری کارروائی نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’محکمہ پاسپورٹ کے ماہرین نے تکنیکی خرابی دور کردی۔ اب چاروں بری سرحدی چیک پوسٹوں سے سفری کارروائی معمول کے مطابق انجام دی جارہی ہے‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل کلپس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ فہد پل پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔