Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناحق ’امداد‘ لینے پرایک برس قید اور10ہزار ریال جرمانہ

سماجی فنڈ مستحق افراد کے لیے مخصوص ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ناحق سماجی زراعانت(امداد) لینے والے کو ایک برس قید اور 10 ہزار ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی ہے کہ سماجی کفالت کا نظام معاشرے کے انتہائی مستحق اور ضرورت مند افراد کو سہارا دینا ہے۔ اس نظام کے ذریعے ان کا سماجی تحفظ کیا جاتا ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر متنبہ کیا کہ جو شخص ناحق سماجی زراعانت حاصل کرے گا اسے ایک برس  تک قید اور دس ہزار ریال  تک جرمانے کی سزا ہوگی۔ علاوہ ازیں ناحق وصول کی گئی رقم واپس لی جائے گی۔ 

شیئر: