ریاض سیزن کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ مقابلوں کا آغاز
ریسلنگ شو کے ٹکٹ ریاض سیزن کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں (فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلے ریاض سیزن کا بنیادی حصہ بن گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ریاض سیزن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر کے نامور پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’دنیا بھر میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ شو کے شائقین ریاض سیزن میں اپنے پسندیدہ پہلوانوں کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔‘
ترکی آل الشیخ کے مطابق ’گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ شو کرنے کا معاہدہ ہوچکا ہے‘۔
واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ شو کے ٹکٹ ریاض سیزن کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔