کفالت کی تبدیلی، ڈی پورٹ ہونے والوں کی واپسی اور پاکستانی نوجوان کے پیدل سفر حج سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں
اتوار 6 نومبر 2022 0:04
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سعودی عرب سے متعلق وہ خبریں جو قارئین کی زیادہ توجہ کا مرکز رہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
تجرباتی مدت کے دوران کفالت کی تبدیلی، ڈی پورٹ ہونے والوں کی دوسرے ویزے پر واپسی اور پیدل حج پر روانہ ہونے والا پاکستانی نوجوان ہفتہ رفتہ کے دوران زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات میں شامل رہے۔
الخبر پولیس کے ہاتھوں غیرملکی کے گھر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے سعودی شہری کی گرفتاری اور گاڑیوں کے سالانہ معائنے کے لیے آن لائن بکنگ کا طریقہ کار جاننے میں بھی قارئین نے نسبتا زیادہ دلچسپی لی۔
غیر ملکی کے گھر داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شہری گرفتار
الخبر پولیس نے ایک غیرملکی کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کارروائی کی گئی ہے‘۔
تجرباتی مدت کے دوران کفالت تبدیل کرائی جاسکتی ہے؟
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے گھریلو کارکنان جن میں فیملی ڈرائیور، چوکیدار، ملازمہ وغیرہ شامل ہیں کے حقوق کا بھی اسی طرح تحفظ کیا گیا ہے جس طرح تجارتی اداروں کے کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔
مملکت کے قوانین کے مطابق اقامہ کی تجدید میں تاخیر اور دیگر خلاف ورزیوں پر وہی قانون لاگو ہوتا ہے جو عام کمرشل کارکن کے لیے ہے۔
ڈی پورٹ ہونے والے کسی دوسرے ویزے پر سعودی عرب آ سکتے ہیں؟
سعودی عرب میں گزشتہ برس سے امیگریشن قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں سب سے اہم ڈی پورٹ جسے عربی میں ’ترحیل‘ کہا جاتا ہے کے حوالے سے ہیں۔
ماضی میں ترحیل سے جانے والوں پر معینہ مدت کے لیے مملکت میں آنے پر پابندی عائد کی جاتی تھی۔ نئے قانون کے نفاذ کے بعد اس حوالے سے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستانی نوجوان حج کے لیے پیدل روانہ، 5400 کلو میٹر طے کریں گے
ایک پاکستانی نوجوان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے پیدل سفر پر روانہ ہوچکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عثمان ارشد نامی نوجوان نے اپنے سفر کا آغاز بلوچستان سے کیا ہے۔
گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے (فحص دوری) کے لیے آن لائن بکنگ کیسے کرائیں؟
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے (فحص دوری) کے لیے آن لائن بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ یہ سہولت ’فحص دوری‘ پلیٹ فارم پر مہیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ’ گاڑیوں کا سالانہ کمپیوٹر معائنہ کرانے کے لیے سینٹر جانے سے قبل تاریخ اور وقت کے تعین آسانی ہوگی‘۔
موبل آئل تبدیل کیے بغیر گاڑی دس ہزار کلو میٹر تک چل سکتی ہے؟
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ’موبل آئل کے حوالے سے یہ دعوی کہ دس ہزار کلو میٹر تک گاڑی چل سکتی ہے اور اس سے موبل آئل کی افادیت اور کارکردگی متاثر نہیں ہوتی حقیقت کے منافی ہے‘۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ’ قواعد و ضوابط کے تحت فیکٹریوں پر یہ پابندی ہے کہ وہ گاڑیوں کے انجن آئل سمیت اپنی تمام مصنوعات کے بارے میں ضروری معلومات سے صارفین کو آگاہ کریں اور وضاحتی معلومات کے اندراج کریں‘۔
ورلڈ کپ: سعودی عرب میں مقیم غیرملکی قطر کس طرح جا سکتے ہیں؟
سعودی محکمہ ’جوازات ‘ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم اقامہ ہولڈز کو فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے خروج وعودہ اورکارآمد ’ھیا‘ کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔
عاجل نیوز نے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جانب سےقطرمیں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت کے خواہشمندوں کی جانب سے ارسال کیے گئے سوالات کے جوابات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب میں رہنے والے اقامہ ہولڈر غیرملکی جو ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے قطرجانے کے خواہشمند ہیں انہیں کارآمد ’ھیا‘ کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔
’بہت نازک صورتحال ہے،‘ پاکستانی فینز انڈیا کے لیے دعائیں کرنے لگے
آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ پاکستان کی سیمی فائنل تک کی رسائی کے لیے بہت اہم ہے۔
اتوار کا روز پاکستانی کرکٹ ٹیم اور مداحوں کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ہے۔
سیمی فائنل تک کی رسائی کے لیے پاکستان کو پہلے زمبابوے کے خلاف بنگلہ دیش کی جیت درکار تھی، جس میں بنگلہ دیش کامیاب رہا۔