Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تل کا تیل تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ

’فوری طور پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 14 سرکاری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی‘ (فوٹو: سبق)
ریاض میونسپلٹی نے شہر میں قائم تل کا تیل تیار کرنے والے ایک کارخانے پر چھاپہ مارا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غیر ملکی کارکنوں نے رہائشی عمارت کے اپارٹمنٹ کو کارخانہ بنا رکھا تھا۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی اہلکاروں کی طرف سے اطلاع ملی کہ شہر میں غیر معیاری تل کا تیل بڑی مقدار میں فراہم کیا جارہا ہے‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ تیل سپلائی کرنے والے غیرملکی کارکن ہیں جن کی ایک اپارٹمنٹ میں غیر معمولی طور پر آمد ورفت ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فوری طور پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 14 سرکاری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی‘۔
’ٹیم نے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا تو معلوم ہوا کہ انتہائی غیر معیاری آلات اور صحت کے ادنی ضوابط کا خیال رکھے بغیر تیل تیار کیا جارہا ہے‘۔
’کارخانے میں موجود تمام افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اپارٹمنٹ کے مالک کو طلب کیا گیا ہے‘۔

شیئر: