سعودی عرب کے آٹھ علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
بارش کا سلسلہ ساحلی مقامات تک پھیلنے کا بھی امکان ہے۔ ( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ مملکت کے آٹھ علاقوں کے علاوہ ساحلی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ ہفتے کے اختتام سے شروع ہونے کی توقع ہے۔
عاجل نیوز نے قومی مرکز برائے موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ، مدینہ، مکہ، مشرقی ریجن اورقصیم میں بارش کا امکان رواں ہفتے کے آخر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہرکی کہ بارش کا سلسلہ آٹھ علاقوں کے علاوہ ساحلی مقامات تک پھیلنے کا بھی امکان ہے۔
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔
قبل ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر کو مملکت کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کے حوالے سے بھی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق سب سے زیادہ گرمی مکہ ریجن میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
طریف شہر میں گرمی سب سے کم رہی جہاں پارہ 11 ڈگری رہا ہے۔