Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان کا عراقی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ

مشترکہ مفاد کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے عراقی ہم منصب ثابت محمد العباسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے  اپنے ہم منصب کو گزشتہ ماہ عراق میں تشکیل دی جانے والی نئی حکومت میں وزیر دفاع کی حیثیت سے حالیہ تقرر پر مبارکباد دی۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات اور دفاعی میدان میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جس سے دونوں ملکوں کے مفاد میں کام کیا سکے۔
انہوں نے مشترکہ مفاد کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
یاد رہے کہ عراق میں پچھلے ماہ نئی حکومت تشکیل دی گی ہے اور ایک سال کے طویل سیاسی تعطل کے بعد نئے وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔

شیئر: