ریاض میں گداگری میں ملوث تین غیر ملکی گرفتار
’ٹریفک سگنل پر پانی کی پوتلیں فروخت کرنے کے بہانے گداگری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد گداگری نے کہا ہے کہ ریاض شہر میں گداگری میں ملوث متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے گزشتہ دنوں گداگری میں ملوث دو پاکستانی اور ایک بنگلہ دیشی تارکین کو گرفتار کیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’پاکستانی تارکین کو ٹریفک سگنل پر پانی کی پوتلیں فروخت کرنے کے بہانے گداگری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘۔
’جبکہ بنگلہ دیشی گرفتار شدہ شخص مختلف دکانوں کے سامنے گداگری کرتے ہوئے پایا گیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’گداگری کو پیشہ بناکر لوگوں کو بے وقوف بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’عطیات اور خیرات کے خواہشندوں کو چاہئے کہ وہ لائسنس شدہ اداروں کی خدمات حاصل کریں‘۔
’دکانوں ، مارکیٹوں ، ٹریفک سگنل اور پبلک مقامات پر گداگری کرنے والے پیشہ ور ہیں جن کے ساتھ ہمدردی نہیں کرنی چاہئے‘۔