Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بڑے میچ میں بڑے کھلاڑی کھڑے ہوتے ہیں، پاکستان مبارک ہو‘

انڈیا کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’پاکستان کے سفر کی تعریف کرنا ہوگی کہ کیسے وہ پیچھے سے آگے آئے ہیں۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دینے کے بعد فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کی فتح پر جہاں پورے ملک میں جشن منایا جا رہا ہے وہیں سابق کھلاڑیوں اور براڈ کاسٹرز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تعریفی پیغامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور کرکٹر عمران خان نے گرین شرٹس کی جیت پر کہا کہ ’ایک شاندار جیت سمیٹنے پر بابر اعظم اور ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘
انڈیا کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’پاکستان کے سفر کی تعریف کرنا ہوگی کہ کیسے وہ پیچھے سے آگے آئے ہیں۔‘
سابق انڈین بیٹر محمد کیف کا کہنا تھا کہ ’جب محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے کھلاڑیوں پر تنقید ہو رہی ہو تو وہ سوشل میڈیا کے ٹرینڈ نہیں دیکھتے، وہ اپنی صلاحیت کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ٹاپ کھلاڑیوں کو بری فارم کی وجہ سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔‘
جنوبی افریقہ کے سابق سٹار بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ’بڑے میچ میں بڑے کھلاڑی کھڑے ہوتے ہیں، ہاں نا؟ پاکستان مبارک ہو، آغاز سے اختتام تک خالص کلاس دکھائی، تو فائنل میں پاکستان کو کون ملے گا؟ انڈیا یا انگلینڈ۔‘
انڈین کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کہا کہ ’اگر آپ پاکستان سے کہتے کہ یہی کہانی واپس لکھیں، میرا نہیں خیال وہ یہ کہانی خود سے لکھ سکتے ہیں۔‘
سابق انڈین بیٹر وسیم جعفر نے ایک میم اپلوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی فینز بابر اور رضوان سے۔‘

 

شیئر: