Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گرین سعودی عرب انشیٹو فورم 2‘ کا افتتاح آج ہوگا

سعودی ولی عہد نے 2021 میں گرین مشرق وسطی انشیٹو سمٹ کا اعلان کیا تھا(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر آج جمعہ کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں گرین سعودی انشیٹو فورم ایڈیشن  2 کا افتتاح ہوگا۔ فورم دو روز تک جاری رہے گاجس کا سلوگن ’اشتیاق سے عمل تک‘ ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق گرین سعودی انشیٹو فورم میں ممتاز وزرا ، ماہرین اور دانشور شرکت کریں گے۔ سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن الفضلی پیش پیش ہوں گے۔
 مذکورہ وزرا  2021 کے دوران فورم کے پہلے ایڈیشن میں سعودی ولی عہد کی جانب سے جاری کردہ اقدامات پر عمل درآمد میں ہونے والی  پیشرفت پر مباحثہ کریں گے۔ 
اس سال فورم کا سلوگن سعودی وژن ہے۔ جو آرزوؤں کو زمینی حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ 
گرین سعودی انشیٹو فورم اور نمائش کا اہتمام کوپ 27 کی سرگرمیوں کے پہلو بہ پہلو اس بات کا غماز ہے کہ سعودی عرب سب کے لیے زیادہ سرسبز مستقبل کی تشکیل کے عہد کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے اور یہ کام سب کے تعاون سے انجام دینے کا خواہاں ہے۔ 
یاد رہے کہ گرین سعودی انشیٹو نمائش کا افتتاح منگل کو کیا گیا تھا۔  اس کا سلسلہ  18 نومبر تک جاری رہے گا۔ نمائش میں  سعودی عرب میں تیزی سے ہونے والی عظیم الشان موسمیاتی کوششوں کو نمایاں کیا جارہا ہے۔ 
سعودی وزارت توانائی نے جمعرات کو گرین مشرق وسطی انشیٹو سمٹ ایڈیشن  2 کے اختتام پر شرکا کی جانب سے جاری کیے جانے والے عہد و پیمان کے تناظر میں سپیشل پروگرام منعقد کیا۔ 
تقریب میں براعظم افریقہ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے تمام ممالک کے وزا شریک ہوئے۔ 
سعودی ولی عہد نے 2021 میں گرین مشرق وسطی انشیٹو سمٹ کا اعلان کیا تھا۔ 
تقریب کے دوران مشرق وسطی میں کاربن کے حوالے سے سب سے بڑا سپیشلسٹ سینٹر قائم کرنے کے بارے میں سعودی عرب کی سکیموں سے متعارف کرایا گیا۔ 

شیئر: