Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے پر قیام کی مدت، غیرملکی خاتون زیرحراست اور اونٹوں کی لڑائی سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سعودی عرب کے لیے ٹرانزٹ ویزے کی فیس اور سنگل انٹری ویزے پر قیام کی مدت، مملکت میں بارش ہفتہ رفتہ کے دوران زیادہ پڑھی جانے والی خبریں رہیں۔
ابشر سے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور مملکت سے جانے والے اگر واپس آئیں تو کیا ان کا ڈرائیونگ لائسنس کارآمد رہے گا سے متعلق جوازات کی وضاحت بھی زیادہ توجہ پانے والے مواد میں شامل رہا۔

سعودی عرب میں سنگل انٹری وزٹ ویزے پر قیام کی مدت تین ماہ، ٹرانزٹ ویزا فری

سعودی کابینہ نے  ہر طرح کے سنگل انٹری وزٹ ویزوں کے قیام کی مدت تین ماہ  کردی ہے جبکہ ٹرانزٹ ویزے کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
خبر کی تفصیل پڑھیں

سعودی عرب کے آٹھ علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ مملکت کے آٹھ علاقوں کے علاوہ ساحلی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ ہفتے کے اختتام  سے شروع ہونے کی توقع ہے۔
عاجل نیوز نے قومی مرکز برائے موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ، مدینہ، مکہ، مشرقی ریجن اورقصیم میں بارش کا امکان رواں ہفتے کے آخر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
مکمل خبر پڑھیں

سعودی عرب سے جانے والے نئے ویزے پر آئیں تو ڈرائیونگ لائسنس کارآمد رہے گا؟

سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ  ’استمارہ‘ کی تجدید میں تاخیر پر سالانہ 100 ریال کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
ٹریفک قانون کے مطابق لائسنس اور ملکیتی کارڈ کی تجدید ایکسپائری ڈیٹ سے 180 دن قبل بھی کرانا ممکن ہے۔
خبر کی تفصیل جانیں

کیا ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی جا سکتی ہے؟

سعودی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی سہولت ابشر اکاؤنٹ پرموجود ہے تاہم تجدید کے لیے اپلائی کرنے سے پہلے مقررہ و منظورشدہ ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔
ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک صارف نے پوچھا تھا کہ ’ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرانے کے لیے فیس جمع کرائی مگرابشر اکاؤنٹ پر جب تجدید کی کمانڈ دی جاتی ہے توکارروائی مکمل نہیں ہوتی اس صورت میں کیا کروں؟‘
خبر کی تفصیل پڑھیں

گاڑیوں کی مکمل انشورنس، ساما نے نئے ضوابط جاری کر دیے

سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے گاڑیوں کے مکمل انشورنس کے ضوابط جاری کیے ہیں۔
اس کا مقصد انشورنس کرانے والی پارٹی اور کمپنی کے درمیان معاہدے کو منظم کرنا اور گاڑی کی مکمل انشورنس سکیم کے بنیادی نظام میں یکسانیت پیدا کرنا ہے۔
خبر کی تفصیل جانیں

مکہ میں پانچ سالہ بچی کی گمشدگی کا معمہ حل، غیرملکی خاتون زیر حراست

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے پانچ سالہ برمی بچی کی گمشدگی کا معمہ حل کر لیا ہے۔ اس واقعے پربرمی کمیونٹی میں تشویش تھی۔
العربیہ اور اخبار 24 کے مطابق مکہ پولیس نے بیان میں کہا کہ ’برمی بچی رتیل اسعد شہر کے ایک پبلک مقام سے مل گئی تھی اور وہ صحت مندہے۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودی عرب میں اونٹوں کی لڑائی، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سعودی عرب کی ایک منڈی میں دو اونٹوں کے درمیان لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کی ایک منڈی میں دو اونٹ لڑ پڑے۔ دونوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے اور جھگڑا ختم کرانے کے لیے مالکان کو مداخلت کرنا پڑی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: