ابشر کے ذریعہ نمایاں نمبر پلیٹوں کی نیلامی آج سے
اتوار 13 نومبر 2022 10:08
’گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹ کی نیلامی آج سے بدھ 16 نومبر تک جاری رہے گی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں اور منفرد نمبر پلیٹوں کی نیلامی آج سے ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’شہری و غیر ملکی ابشر پورٹل کے ذریعہ نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’نیلامی آج سے بدھ 16 نومبر تک جاری رہے گی جس کے بعد اسے آئندہ ہفتے تک بند کردیا جائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ’اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خریدنے کے لیے ابشر پر اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں اور محکمہ ٹریفک کی خدمات جائیں جہاں نیلامی میں شریک ہوسکتے ہیں‘۔