پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ شاداب خان ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔
اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاداب خان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی تصدیق کی۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، انگلینڈ ٹی20 کرکٹ کا بھی چیمپیئنNode ID: 717296
-
’یہ 1992 کا فائنل نہیں 1999 کا فائنل میچ لگ رہا ہے‘Node ID: 717336
شاداب خان نے پاکستان کی طرف سے 98 وکٹیں حاصل کرکے سابق لیگ سپنر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
شاداب خان نے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں 84 میچز کھیل کر 98 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
دوسری جانب ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی شاداب خان کی کارکردگی عمدہ رہی ہے۔ لیگ سپنر نے ٹورنامنٹ میں 11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز شاہد آفریدی کو حاصل تھا۔
Elite bowler @76Shadabkhan is now Pakistan's leading wicket-taker in T20Is #WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #PAKvENG pic.twitter.com/x1iuvJWdFO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 13, 2022