Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کے اجلاس میں روہنگیا کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ

عالمی عدالت میں  مقدمے اور اس سلسلے میں کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیاہے( فائل فوٹو ٹوئٹر او آئی سی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خصوصی کمیٹی نے  روہنگیا کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا ہے۔
اوآئی سی ہیڈکوارٹر جدہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت جمہوریہ گمبیا کے وزیر انصاف داودا جالو نے کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے اجلاس سے خطاب میں ان اقدامات کا جائزہ لیا جو او آئی سی نے روہنگیا کے المیے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے کیے ہیں۔ 
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ او آئی سی انصاف اور احتساب کے اصولوں کی پابندی کے حوالے سے پرعزم ہے۔ 
سیکریٹری جنرل نےعالمی عدالت انصاف میں میانمار کے حکام کے خلاف مقدمے میں جمہوریہ گمبیا کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے رکن ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے ادارے روہنگیا کاز کی حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ 
جمہوریہ گمبیا کے وزیر انصاف اور پبلک پراسیکیوٹر داودا جالو نے روہنگیا کے المیے پر کام کرنے والی وزارتی کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے اجلاس کے شرکا کو عالمی عدالت انصاف میں مقدمے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ 
اجلاس کے شرکا نے  مقدمے کی اور اس حوالے سے او آئی سی کی کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

شیئر: