Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 او آئی سی کی اوپیک پلس کے فیصلے پر سعودی موقف کی حمایت

سعودی عرب کی متوازن پالیسی قابل تعریف ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اوپیک پلس کی جانب سے تیل پیداوار کے کوٹے میں کمی کے فیصلے کے بعد جاری ہونے والے منفی بیانات کو مسترد کرنے والے سعودی موقف کی حمایت کر دی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کہا ہے کہ سعودی دفتر خارجہ نے اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد مملکت کے خلاف جاری ہونے والے بیان کو  بجا طور پر مسترد کیا ہے۔ او آئی سی اس حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ 
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی معیشت کو پٹرول کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے مسائل سے بچانے  اور تیل پیدا کرنے اور خریدنےوالے  ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر متوازن پالیسی جو اختیار کی ہے اس پر سعودی عرب قابل تعریف ہے۔
 

شیئر: