Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلف انٹرنیشنل بینک کے منافع میں 30 فیصد اضافہ

بینک میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اہم شیئر ہولڈر ہے ( فائل فوٹو عرب نیوز)
بحرین میں قائم گلف انٹرنیشنل بینک نے انٹرسٹ کی آمدنی میں اضافے کی وجہ سے اپنے نو ماہ کے منافع میں 30 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گلف انٹرنیشنل بینک جو خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی حکومتوں کی ملکیت ہے،جس میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اہم شیئر ہولڈر ہے،کا منافع 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے 51 ملین ڈالر  تک پہنچ گیا جو ایک سال پہلے اسی مدت میں 39 ملین ڈالر تھا۔
گلف انٹرنیشنل بینک کے منافع میں اضافے کو خالص آمدنی میں 24 فیصد اضافے سے 65.2 ملین ڈالر تک لے جانے میں مدد ملی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 53 ملین ڈالر تھا۔
گلف انٹرنیشنل بینک کی 235.7 ملین ڈالر کی خالص انٹرسٹ آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ تھی جو کہ مارکیٹوں کے استحکام کے علاوہ بیلنس شیٹ میں اضافے کا باعث بنی۔
بینک کی خالص فیس اور کمیشن کی آمدنی 76.2  ملین  ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ تھی جو خالص قرض کی سرگرمیوں سے دور تنوع کے انیشیٹو کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔
2022 کی تیسری سہ ماہی کے لیے گلف انٹرنیشنل بینک کا منافع 45 فیصد کم ہو کر 12 ملین  ڈالر رہ گیا جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 21 ملین ڈالر تھا۔

شیئر: