Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر فیفا ورلڈ کپ، سب سے زیادہ ٹکٹیں خریدنے والے کون؟

’آج بدھ تک سعودی شہریوں نے ایک لاکھ 23 ہزار ٹکٹیں خریدی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
قطر میں فیفا ورلڈ کی سب سے زیادہ ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں سعودی شہریوں کا تیسرا نمبر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آج بدھ تک سعودی شہریوں نے ایک لاکھ 23 ہزار ٹکٹیں خریدی ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ ٹکٹیں خریدنے والوں میں قطری شہری سرفہرست ہیں جنہوں نے اب تک 9 لاکھ 47 ہزار ٹکٹیں خرید لی ہیں‘۔
’دوسرے نمبر پر امریکی شہری ہیں جنہوں نے اب تک ایک لاکھ 46 ہزار ٹکٹیں خریدی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ’سب سے زیادہ ارجنٹائن بمقابلہ میکسیکو میچ کی ٹکٹیں فروخت ہوئی  ہیں‘۔
’دوسرے نمبر پر ارجنٹائن ، سعودی عرب، تیسرے نمبر پر انگلینڈ، امریکہ، پھر پولینڈ ارجنٹائن اور اس کے بعد فائنل میچ کی ٹکٹیں زیادہ فروخت ہوئی ہیں‘۔
واضح رہے کہ قطر میں فیفا ورلڈ کپ 20 نمبر سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو ہوگا۔

شیئر: