Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا جکارتہ میں اسلامی مرکز کی بحالی کا اعلان

’جکارتہ میں قائم اسلامی مرکز 109.435 مربع میٹر رقبے پر قائم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈونیشی دار الحکومت جکارتا میں اسلامی مرکز کی مرمت اور تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جکارتہ اسلامی مرکز میں گزشتہ ماہ آگ لگ گئی تھی جس کے باعث اس کے بڑا حصہ تباہ ہوگیا تھا۔
ولی عہد کی طرف سے اسلامی مرکز کی مرمت اور تعمیر نو کا اعلان دراصل دوست ممالک میں  میں قائم اسلامی مراکز سے شغف کی عکاسی کر رہا ہے کہ یہ مراکز اسلام کے پیغام کو پھیلانے کے علاوہ نئی نسل کی تربیت کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ جکارتہ میں قائم اسلامی مرکز 109.435 مربع میٹر رقبے پر قائم ہے۔
اس میں کئی حصہ متعدد خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے تحت مسجد 2200 مربع میٹر رقبے پر قائم ہے جس میں 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔
مرکز میں کانفرنس ہال اور ریسرچ سینٹر کے علاوہ بڑی لائبریری بھی ہے۔

شیئر: