Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی افواج کے سربراہوں کا اجلاس

فریقین نے دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیک اریک کوریلا کی مشترکہ صدارت میں دونوں ملکوں میں دفاع کی وزارتوں کے ماتحت مشترکہ عسکری منصوبہ بندی کمیٹی نے جمعرات کو ریاض میں اجلاس کیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ فریقین نے دفاعی و عسکری شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خصوصا خطے کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر غوروخوض کیا گیا۔
فریقین نے مشترکہ جدوجہد اور یکجہتی کو انتہائی ضروری قرار دیا۔ 

شیئر: