Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ پردھوکہ بازوں سے کیسے بچاجائے

اکاونٹس کے پاس ورڈز کو وقتا فوقتا تبدیل کیا جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ  انٹرنیٹ پردھوکے بازوں سے محتاط رہنے کے لیے 5 امورکا خیال رکھیں ۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ   ٹوئٹر پر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا ہے کہ سمارٹ آلات اور کمپیوٹر کے آپریشنل سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھنے کا باقاعدگی سے اہتمام کیاجائے۔
اپنی ای میل یا دیگر ایپس کے پاسورڈ  کو وقتا فوقتا تبدیل کرتے رہیں تاکہ اکاونٹ محفوظ رہے۔
وزارت داخلہ نے مشورہ دیا کہ غیر  معروف لنکس اور ای میل نہ کھولی جائیں۔ کسی بھی  شخص کو اپنے ای اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے پاسورڈ نہ دیں۔
 ویب سائٹ ایڈریس چیک کیے بغیر کبھی انہیں اوپن نہ کیا جائے۔ ایسا کرنے سے دھوکے بازوں سے محفوظ رہیں گے۔ 

شیئر: