Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ایک شخص گرفتار، 3.7کلو کرسٹل ضبط

محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص پاکستانی تارک وطن ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے جدہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 3.7 کلو کرسٹل ضبط ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص پاکستانی تارک وطن ہے‘۔
محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کے بارے میں خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں‘۔
’مذکورہ شخص کی نگرانی کی گئی اور بھس بدل کر اہلکاروں نے اس کے ساتھ معاملہ کیا‘۔
’ڈیل ہونے پر نشان زدہ نوٹ اسے دیئے گئے اور نشہ آور مادہ وصول کیا گیا، ٹھیک اسی اثنا میں کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردی جائے گا‘۔

شیئر: