کورین کمپنی سعودی عرب میں سٹرابیری کا سمارٹ فارم لگائے گی
سمارٹ فارم میں کاشت ہونے والی سٹرابیری پہلے سعودی مارکیٹ میں فروخت ہو گی (فائل فوٹو: پکسابے)
کوریا کی ایک زرعی کمپنی سٹرابیری کی کاشت کے لیے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرے گی۔
جریدے ’سبق‘ کے مطابق یہ کمپنی سعودی عرب میں سٹرابیری کی کاشت کے لیے ایک سمارٹ فارم قائم کرے گی۔
جنوبی کوریا کے ایک اخبار ’تیشو سن‘ کے مطابق ’کولن انٹرنیشنل‘ کمپنی نے ایک کورین اور سعودی کمپنی کے ساتھ معائدے پر دستخط کیے ہیں۔
معائدے میں سعودی مارکیٹ میں کورین کمپنی کے داخلے، وہاں سمارٹ فارم میں سٹرابیری کی کاشت اور دیگر ممالک کو برآمد کرنے سے قبل اسے مقامی مارکیٹ کو دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔