Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مصنوعات کی برآمدات میں 9.7 فیصد اضافہ 

ستمبر 2022 میں اشیائے صرف کی برآمدات کا حجم 124.7 بلین ریال رہا ہے (فائل فوٹو: آئی سٹاک)
سعودی عرب میں تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدات میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 
العربیہ کے مطابق یہ اضافہ سالانہ شرح کی بنیاد پر ستمبر 2022 میں ہوا ہے جس کی برآمدات کی شرح 21.6 بلین ریال رہی۔
جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں برآمدات کا حجم 19.7 بلین ریال تھا۔ 
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کے حوالے سے ستمبر 2022 کا تقابل اگست 2022 سے کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ان کا مجموعی حجم 2.4 بلین ریال کم ہوا ہے۔ 
محکمے نے کہا ہے کہ ’اشیائے صرف کے شعبے میں ستمبر 2022 میں برآمدات میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
ستمبر 2022 میں اشیائے صرف کی برآمدات کا حجم 124.7 بلین ریال رہا ہے جبکہ ستمبر 2021 میں یہ حجم 95.2 بلین ریال تھا۔ 
اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 73.4 فیصد اضافہ رہا۔ ستمبر2022 کا تقابل مماثل مدت سے کیا جائے تو اس میں 80.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: