Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوتوں میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار

’گرفتار شدہ شخص کی عمر 56 سال ہے اور وہ ایتھوپین ایئرلائن کے ذریعہ سعودی عرب جارہا تھا‘ (فوٹو: سبق)
نائیجریا کسٹم حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کیا ہے جو اپنے جوتوں میں منشیات چھپا کر سعودی عرب لانے کی کوشش کر رہا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ مسافر نے جوتوں میں 400 گرام کوکین  چھپا رکھا تھا۔
نائیجرین حکام نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص کی عمر 56 سال ہے اور وہ ایتھوپین ایئرلائن کے ذریعہ سعودی عرب جارہا تھا‘۔
حکام نے کہا ہے کہ ’ مسافر نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ وہ اپنے ایک ساتھی کے تعاون سے سمگلنگ کی کوشش کر رہا تھا‘۔

شیئر: