سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں پیر کو ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی ہلال احمر کے میڈیا ترجمان عماد منسی نے بتایا کہ کنٹرول روم کو شام چھ بجکر چالیس منٹ پر العقیق گورنریٹ کے مرکز جرب میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ملی جس پرامدادی ٹیمیں روانہ کیں۔
حادثے میں دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ ان میں چار شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرادیاگیا۔