عقیق میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
’جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ زخمی ہونے والوں کی حالت نازک ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ عقیق کمشنری میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ پیر اور منگل کی دریانی شب 18 بجکر 40 منٹ پر ہوا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’طریق جعبہ میں ہونے والا حادثہ دو گاڑیوں کے درمیان سامنے سے ٹکر کی وجہ سے ہوا ہے۔‘
’ٹریفک حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری ہے۔‘
ادھر محکمہ ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’حادثے کی اطلاع ملتے ہیں متعدد ٹیمیں روانہ کی گئیں۔‘
’جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ زخمی ہونے والوں کی حالت نازک ہے جنہیں فوری طور قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔‘