Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی عسکری اتحاد کے قیام سے دشمن قوتیں خوف زدہ ہیں ، حافظ عبدالحمید

دہشتگردی کے خلاف اتحاد انتہائی موثر ثابت ہو گا ، عالم اسلام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ، چئیر مین تحفظ حرمین موومنٹ کی اردو نیوز سے گفتگو
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) تحفظ حرمین شریفین موومنٹ کے چیئر مین اور جامعہ علوم اثریہ کے سربراہ حافظ عبدالحمید عامر نے کہا ہے کہ اسلامی عسکری اتحاد کا قیام وقت کی اشد ضرورت اور عالم اسلام کے استحکام کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ جنرل راحیل شریف کی قیادت کا میسر آنا اسلامی عسکری اتحاد کے لئے مزید تقویت کا باعث ہو گا ۔ وہ جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے ناظم اعلی حاجی عبدالرﺅف کی رہائش پر اردونیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے انکے ہمراہ تحفظ حرمین شریفین موومنٹ کے ڈپٹی چیئر مین حافظ احمد حقیق بھی موجود تھے ۔ حافظ عبدالحمید نے مزید کہا کہ بعض اسلام دشمن قوتیں اسلامی اتحاد سے خوف زدہ ہیں جو پاکستان میں بعض نام نہاد این جی اوز کے ذریعے اس عظیم اسلامی عسکری اتحاد کو سبوتاژ کرنے اور عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کےلئے سازشوں میں مصروف ہیں ۔اسلام دشمن عناصر شاید اس بات سے لاعلم ہیں کہ انکی ہر سازش ناکام ہو گی اور وہ اپنے مکروہ منصوبوں میں ناکام ہونگے ۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے یہود و ہنود اس وقت عالم اسلام کے خلاف متحد ہو چکے ہیں وقت کی اشد ضرورت ہے کہ عالم اسلام ہر قسم کے اختلافات سے بالا ہو کر ملت کے عظیم تر مفاد کی خاطر متحد ہو تاکہ اغیارکی ان سازشوں کا مقابلہ کیا جائے جو انکے خلاف بنی جارہی ہیں ۔ حافظ عبدالحمید نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی قیادت وسربراہی میں جو اسلامی عسکری اتحاد وجود میں آیا ہے وہ عالم اسلام کےلئے باعث تقویت ہو گا ۔ اس وقت مسلم دنیا کے خلاف دہشتگردانہ سازشوں کا جو جال بچھایا گیا ہے وہ کسی سے چھپا نہیں ۔ اسلام دشمنوں نے سرزمین حرمین شریفین کو بھی اپنے مکروہ و ناپاک عزائم کا نشانہ بنایا ۔ گزشتہ برس رمضان المبارک کے مقدس شب مسجد نبوی الشریف اور حرم مکی شریف کی جانب داغے جانے والے میزائل نے ملت کفر کی بوکھلاہٹ کو عیاں ہی نہیں کیا بلکہ انکے عزائم کو بھی عیاں کر دیا ۔ اغیار کے اشاروں پر معصوم لوگوں کا خون ناحق بہانے والوں کے خلاف یہ عسکری اسلامی اتحاد تیر بہ ہدف ثابت ہو گا اور اہل کفر کے عزائم خاک میں ملیں گے ۔ پاکستانی عوام حرمین شریفین کے دفاع اور سربلندی کےلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ہمارے لئے حرمین کا تحفظ اپنی جانوں سے بڑھ کر ہے ۔ 
 

شیئر: