Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سعودی سفیر کی وفاقی وزیر سعد رفیق سے ملاقات

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی۔
بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے علاوہ سعودی ایئرلائنز اور فلائناس کے نمائندوں کی نے بھی شرکت کی۔
ترجمان ایوی ایشن کے مطابق ’ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ایوی ایشن کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔‘
اس موقعے پر وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔‘

شیئر: