قطر کے دارالحکومت دوحہ کے سٹیڈیم 974 میں ایک اہم میچ میں بدھ کی رات کو ارجنٹائن نے پولینڈ کو دو گول سے شکست دے کر فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پولینڈ شکست کے باوجود راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے۔ راؤنڈ آف 16 میں ارجنٹائن کا مقابلہ بدھ کو آسٹریلیا جبکہ پولینڈ ناک آؤٹ اسٹیج میں فرانس کا سامنا کرے گا۔
ارجنٹائن کی جیت کے بعد لیونل میسی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کی ٹیم کی اگلے راؤنڈ تک رسائی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پینلٹی مس کرنا بھی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد سعودی کلب جوائن کریں گے؟Node ID: 720841
-
رونالڈو ’گول کیے بغیر جشن منانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی‘Node ID: 721801
پولینڈ کے خلاف میچ 39 ویں منٹ میں لیونل میسی کو پینلٹی دی گئی تھی لیکن پولش گول کیپر ان کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوئے۔ اپنے کیریئر میں اب تک ارجنٹائن کے سپر سٹار 31 پینیلٹیز مس کر چکے ہیں۔
پولینڈ کے خلاف پینلٹی ضائع کرنے کے بعد لیونل میسی دنیا کے وہ دوسرے فٹ بالر بن گئے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں دو پینلٹیز مس کی ہیں۔
اس سے قبل 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں لیونل میسی نے آئس لینڈ کے خلاف بھی پینلٹی مس کی تھی۔
Lionel Messi is now the 2nd player after Asamoah Gyan to miss TWO FIFA World Cup penalties.
2006,2010-Asamoah Gyan
2018,2022-Lionel MessiStill #FIFAWorldCup Legends#Messi|#ARG|#GHA|#POLARG pic.twitter.com/pRhPhOfupK
— FIFA World Cup Stats (@alimo_philip) November 30, 2022
اگر گذشتہ رات ارجنٹائن کی ٹیم اپنا میچ تین گول سے جیت جاتی تو پولینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر اور میکسیکو کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں پہنچ جاتی۔
لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس بات پر بھی خوب طنز و مزاح کے پھول بکھیرے۔ فٹ بال فین سارہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’لیونل میسی نے جان بوجھ کر اس لیے پینلٹی مس کی تاکہ لیوانڈوسکی کوالیفائی کر جائیں اور میکسیکو باہر ہوجائے۔‘
خیال رہے رابرٹ لیوانڈوسکی پولینڈ کے کپتان ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا میں بھی کھیلتے ہیں۔
Don’t get it twisted. Leo Messi intentionally missed the penalty so Lewandowski qualifies and Mexico is eliminated.
It was all a master plan pic.twitter.com/OIdftID44a
— Sara (@SaraFCBi) November 30, 2022
بال سٹریٹ نامی فٹ بال فین میڈیا ایجنسی نے لیونل میسی کے پینلٹی مس کرنے میں بھی ارجنٹائن ٹیم کے لیے ایک مثبت پہلو تلاش کرلیا۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ 1978 کے ورلڈ کپ میں ماریو کیمپس نے تیسرے میچ میں پینلٹی مس کی تھی اور پھر ارجنٹائن وہ ورلڈ کپ جیت گیا تھا۔ ان کے مطابق 1986 کے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں ڈیاگو میراڈونا نے پینلٹی مس کی تھی اور وہ ورلڈ کپ بھی ارجنٹائن جیتا تھا۔
بال سٹریٹ نے لکھا کہ پولینڈ کے خلاف بدھ کی رات کھیلا جانے والا میچ ارجنٹائن کا اس ورلڈ کپ میں تیسرا میچ تھا اور وہاں پینٹلی مس ہوگئی۔
1978: Mario Kempes missed a penalty in the 3rd game.
Argentina won the World Cup.
1986: Diego Maradona missed a penalty in the 3rd game
Argentina won the World Cup.
2022: Lionel Messi missed a penalty in the 3rd game
— Ball Street (@BallStreet) November 30, 2022