جنگی بحری جہازوں کے لیے سپین کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ
جمعرات 1 دسمبر 2022 10:47
’سپین کی کمپنی سعودی عرب کے لیے جدید ترین جنگی جہاز تیار کرے گی‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی سرپرستی اور سپین کی وزیر صنعت وتجارت ماریا ریس کی موجودگی میں وزارت دفاع اور ناوانتیا کمپنی کے درمیان جنگی بحری جہازوں کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سپین کی کمپنی سعودی عرب کے لیے جدید ترین جنگی جہاز تیار کرے گی۔
معاہدے کے مطابق وژن 2030 کے اہداف پر عمل کرتے ہوئے سپین کی کمپنی جنگی بحری جہاز کی تیاری کی تربیت سعودی نوجوانوں کو دے گی۔
مذکورہ کمپنی سعودی عرب کے بحری دفاع کے اہداف کو پورا کرتے ہوئے جدید طرز کے بحری جہاز فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے مذکورہ کمپنی سے اس سے پہلے دو بحری جہاز جلالۃ الملک الجبیل اور جلالۃ الملک الدرعیہ بنوائے ہیں۔