پاکستان کے شہر لاہور میں امریکی قونصل خانے میں تعینات پبلک ڈپلومیسی آفیسر کارل روجر نے ایک ویڈیو میں پاکستانی عوام سے تجاویز مانگیں کہ انہیں کون کون سی جگہیں دیکھنی چاہیں۔
قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا کہ شادی سیزن ہے اور کالر روجرز نے لاہور میں ایک مقامی شادی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
ساتھ ہی یہ بھی رائے لی گئی کہ کارل پاکستان میں رہتے ہوئے کن لوگوں سے ملیں اور کونسے مقامات کا دورہ کریں۔
مزید پڑھیں
ویڈیو میں کارل روجرز نیلے رنگ کا کرتا پہنے شادی میں بھنگڑا سٹائل ڈانس کر رہے ہیں۔
بلکہ ایک جگہ پر تو وہ دولہے کو مٹھائی بھی کھلا رہے ہیں، جو دراصل مہندی کی تقریب لگ رہی ہے۔
ویڈیو میں کارل نے اردو زبان میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’شاندار شادی ہے۔ روشنیاں، رقص اور جشن کا سماں ہے۔ پنجاب کی روایات سے لطف اندوز ہونا اعزاز کی بات ہے۔‘
Shadee season! Karl Rogers, USCG Lahore’s
Spokesperson, is taking suggestions of places to
see and people to meet. This week he attends a
local wedding. pic.twitter.com/LHXTK97S11— U.S. Consulate General Lahore (@USCGLahore) December 2, 2022
ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی پنجاب کے خوبصورت مقامات دیکھ سکیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے مل سکیں۔
’لیکن اس وقت گرم بریانی کی پلیٹ میرا انتظار کر رہی ہے جو میں کھانے جا رہا ہوں۔‘
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور ساتھ ہی امریکی سفارتکار کو چند مشورے بھی دیے۔
ٹوئٹر صارف جیاد شیخ نے مشورہ دیا کہ بریانی کھانے انہیں کراچی جانا پڑے گا اور ساتھ ہی انہیں دعوت بھی دی کہ جب بھی کراچی آئیں تو ان کے مہمان بنیں۔
ایک اور ٹوئٹر صارف نے ویڈیو پر کمینٹ لکھتے ہوئے لکھا ’بے گانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بالکل اسی طرح جیسے امریکہ پاکستان کی سیاست میں مداخلت کرتا ہے۔‘
— My Dear (@TechOcean4) December 4, 2022
روبینہ علیم نامی صارف نے کمینٹ کیا کہ کارل روجرز سنگل ہیں جس پر ایک اور صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا ’اس پر لائن نہ ماریں،‘ جس پر روبینہ نے ہنستے ہوئے کہا ’کیوں نہ ماروں، انہوں نے ہمارے سارے سسٹم کو لائن ماری ہوئی ہے۔‘
نا کرو لائن مارنی اس پر
— Anwaar Abbasi (@AnwarAbbasi7) December 4, 2022