شاہ سلمان مرکز کے بیرون مملکت رضاکارانہ منصوبے
سعودی ویژن میں رضاکارانہ عمل کی اہمیت کو اجاگرکیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے بیرون مملکت 300 سے زیادہ رضاکارانہ منصوبوں پرعمل کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ویژن 2030 کے تحت رضا کارانہ عمل کی اہمیت غیرمعمولی طورپراجاگرکیا گیا ہے ۔ سعودی ویژن میں رضاکاروں کی تعداد 10 لاکھ تک پہچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے اس حوالے سے متعدد پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے نہ صرف یہ کہ انسانیت نواز منصوبے نافذ کیے ہیں بلکہ رضا کارانہ طورپرخدمات انجام دینے کے خواہش مند افراد کو بھی مواقع مہیا کیے ہیں۔
مرکز کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بیرون مملکت رضا کاروں کی خدمات حاصل کرنے کےلیے’ سعودی گیٹ‘ کا افتتاح کیا اس کے ذریعے اب تک 20 ہزار سے زائد افراد خود کو رجسٹرکراچکے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز اب تک صحت ، خدمات ، رضاکارانہ عمل اورتربیتی اسکیموں کے شعبوں میں 302 پروگرام نافذ کرچکا ہے جن سے 25 ممالک میں 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔