Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سندھ میں امدادی سامان کی تقسیم

امدادی سامان سے سندھ کے دس ہزار 570 افراد کو فائدہ ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستان کے متعدد علاقوں میں موسم سرما کے ملبوسات اور سردی سے بچاو کی درکار اشیا پر مشتمل ایک ہزار510 بیگ تقسیم کرائے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے شہداد کوٹ، بدین، دادو اور جامشورو میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔ اس سے سندھ کے دس ہزار 570 افراد کو فائدہ ہوا۔ 
شاہ سلمان مرکز دنیا کے مختلف ممالک میں ضرورت مند خاندانوں اور قدرتی آفات سے متاثرین میں ضروری امدادی سامان تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
سندھ کے ضرورت مند افراد میں امدادی سامان کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیئر: