Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو کویتی ولی عہد کا مکتوب موصول

کویتی سفیر نے مکتوب سعودی نائب وزیر خارجہ کوپیش کیا(فوٹوایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا جانب سے ارسال کیا گیا مکتوب موصول ہوا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مکتوب  کویت اورسعودی عرب کے مستحکم اورگہرے تعلقات کو ہرسطح پرمزید مستحکم بنانے کی تدابیر کے حوالے سے ہے۔
مملکت میں متعین کویتی سفیر شیخ علی الخالق الجابرالصباح نے کویتی ولی عہد کا مکتوب سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ انجینرولید الخریجی دفتر خارجہ ریا ض میں پیش کیا۔
اس موقع پرانہوں نے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اورمختلف شعبوں میں انہیں مزید بہتربنانے کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا علاوہ ازیں مختلف اموربھی زیر بحث آئے۔

شیئر: