Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹریکل کاروں کی تیاری کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ

چینی کمپنی اسمارٹ کاروں کی تیاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے چین کے ساتھ الیکٹریک کاریں تیارکرنے والی فیکٹری کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
الاخباریہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ’اوج پاور کمپنی کے سی ای او انجینئرحسن القحطانی نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کے لیے جس چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے وہ اس فیلڈ میں کافی تجربہ رکھتی ہے۔ کمپنی مملکت میں بجلی سے چلنے والی کاریں تیار کرنے کےلیے فیکٹری قائم کرے گی۔
القحطانی نے مزید کہا کہ ’چینی آٹو انڈسٹری کو اس حوالے سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔ جس کمپنی کے ساتھ الیکٹریکل کاریں تیار کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے وہ منفرد ٹیکنالوجی سے سمارٹ کاریں تیارکرنے میں خصوصی مہارت کی حامل ہے ۔
مذکورہ کمپنی جو ٹیکنالوجی الیکٹریکل گاڑیوں کی تیاری میں استعمال کرتی ہے وہ دیگر ممالک کی کمپنیوں سے قطعی طورپرمختلف ہے۔

شیئر: