خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی )کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ’ یوکرین کے ساتھ خلیجی ممالک کے تعلقات میں استحکام مشترکہ مفادات کے لیے انتہائی اہم ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے پیر کو ریاض کے جنرل سیکرٹریٹ میں یوکرین کے سفیر کا خیر مقدم کیا ہے۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل اور یوکرین کے سفیرنے اس موقع پر متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں جی سی سی اور یوکرین کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی حالات اور حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔