سعودی سفارتخانے پر حملہ تاریخی حماقت ہے، ظریف
تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ سعودی سفارتخانے پر حملہ تاریخی غلطی تھی۔ حملہ آوروں کی حماقت سے آج سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہیں۔ اگر یہ حملہ نہ ہوتا تو آج ایران اور سعودی عرب کے تعلقات مختلف ہوتے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک کے ساتھ ہمارے ایٹمی معاہدہ ہونے والا ہی تھا کہ دو ایسے واقعات رونما ہوگئے جن کے باعث معاہدہ ادھورا رہ گیا۔ پہلا تہران میں سعودی سفارتخانہ پر حملہ اور دوسرا خلیج میں 10امریکی فوجیوں کی گرفتاری۔ پہلے معاملے کے ساتھ ہمارا رویہ انتہائی احمقانہ تھا جبکہ دوسرے معاملے کو ہم نے بہتر طریقہ سے انجام دیا۔