Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں بغیر لائسنس والے گودام پر چھاپہ، غذائی اشیا ضبط

گودام میں صفائی کا انتظام انتہائی خراب تھا۔ (فوٹو ایس ایف ڈی اے ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کے انسپکٹرز نے تفتیشی مہم کے دوران عسیر ریجن میں ایک ایسے گودام تک رسائی حاصل  کرلی جو بغیر لائسنس کے کام کررہا تھا اور اس میں کھانے پینے کی اشیا نامناسب طریقے سے ذخیرہ تھیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گودام نہ صرف یہ کہ بغیر لائسنس کے  چلایا جارہا تھا اس میں صفائی کا انتظام انتہائی خراب تھا۔
ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ گودام میں ذخیرہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ غذائی اشیا ضبط کرلی گئیں اور گودام کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: