غار حرا کے میزبان پہاڑ جبل نور پر قرآنی آیات کا عکس، سعودی عرب آنے پر پابندی کا کیسے معلوم کریں اور مملکت میں مخصوس پیشوں کے لیے پروفیشنل اقامہ جاری کرنے کی تجویز سے متعلق خبریں گزشتہ ہفتے کے دوران قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔
اس دوران گاڑی میں مقررہ تعداد سے زائد سواریوں پر چالان، موسم کا احوال اور 42 برس بعد باب مکہ کا تعمیراتی کام بھی دلچسپی کے حامل موضوعات میں شامل رہا۔
مکہ میں جبل نور قرآنی آیات سے منور
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے حرا پہاڑ( جبل نور) قرآنی آیات سے منور ہے۔ اس کا اہتمام پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق روشنی کے پس منظر کے ساتھ قرآنی آیات مکہ مکرمہ آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔
مکمل خبر پڑھیں
کیسے معلوم کریں کہ سعودی عرب آنے پر پابندی عائد ہے یا نہیں؟
سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات ‘ کے سسٹم میں تمام افراد کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاتا ہے۔ جوازات کے سسٹم میں تمام غیرملکی کارکنوں کے فنگرپرنٹس اورآنکھوں کا عکس محفوظ رہتا ہے جسے ہی ایئرپورٹ پرامیگریشن حکام نئے آنے والوں کے فنگرپرنٹ کا معائنہ کرتے ہیں پورا ڈیٹا سامنے آجاتا ہے۔
تفصیل جانیں
سعودی عرب میں مخصوص پیشوں کے لیے ’ پروفیشنل اقامہ‘ جاری کرنے کی تجویز
سعودی عرب کے پانچ سرکاری ادارے لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مخصوص پیشوں کے لیے ’پروفیشنل اقامہ‘ جاری کرنے کی تجویز پرغور کررہے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے لیے متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں‘۔
مکمل خبر جانیں
گاڑی میں تعداد سے زیادہ افراد سوار کرانے پر کتنا چالان ہوگا؟
سعودی محکمہ ٹریفک سے ایک صارف نے دریافت کیا کہ ’گاڑی میں مقررہ تعداد سے زیادہ افراد سوار کرانے پرچالان کیا جاسکتا ہے؟ کیے جانے والے چالان کی رقم کتنی ہوگی؟‘
سوال کے جواب میں ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپر کہا گیا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے حوالے سے مقرر کیے گئے قوانین پرعمل کرنا ضروری ہے۔ خلاف ورزی قانون شکنی شمار کی جاتی ہے جس پر جرمانہ مقرر ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
آئندہ ہفتے مملکت کے کن علاقوں میں بارش ہوگی؟
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے کے آخر میں مملکت کے شمالی و مغربی نیز وسطی اور مشرقی علاقوں میں بارش کا موسم ہوگا۔
خبر کی تفصیل جانیں
مکہ گیٹ کی اصلاح و مرمت، 42 برس میں پہلی بار
مکہ، جدہ شاہراہ پر 42 سال قبل ’بوابۃ مکہ‘ کے نام سے ایک جمالیاتی مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ لاکھوں زائرین اسے دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ مکہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ پہلی بار اس کی اصلاح و مرمت کا کام کرایا جا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بوابۃ مکہ (مکہ گیٹ) سعودی تجریدی آرٹ کے فن کار عزیز ضیا نے ڈیزائن کیا تھا۔ اسے مکہ کے اہم قابل دید مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ 4712 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا۔ اس پر 46 ملین ریال لاگت آئی تھی۔
خبر کی تفصیل جانیں